Home»Uncategorized»اسکالر شپ حاصل کر نا دشوار

پچھلے کئی ہفتوں سے اولڈ ایج پنشنروں اور اسکالر شپ کیلئے منتخب امیدواروں کو رقومات حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے کیونکہ حکام نے آدھار کارڈ کو لازمی قرار دیا ہے۔ لمبی لمبی لائنوںمیں دن بھر انتظا ر کرنے کے باوجود بھی معمر اشخاص شام کو خالی ہاتھ واپس اپنے گھروں کو لوٹ جاتے ہیں۔ اگر چہ سپریم کورٹ ا ٓف انڈیا نے آدھار کو لازمی قرار دینے سے معذوری ظاہر کی ہے تاہم وادی کشمیر میں اس کارڈ کو ضرور ی قرار دے کر بچوں، بوڑھوں کو ذہنی پریشانیوںمیں مبتلا کیا گیا ہے ۔ ایک پرانی کہاوت ہے کہ وادی کشمیر میں ناممکن کچھ بھی نہیں کیونکہ جب مرکزی حکومت کی جانب سے کوئی بھی فیصلہ آتا ہے تو ریاست جموں وکشمیر کی حکومت دہلی کے حکمرانوں کو خوش کرنے کیلئے احکامات پر من وعن عمل کرانے کیلئے باضابط طورپر حکم نامہ جاری کرتی ہے۔ یہ بات روز روشن کی طرح عیا ںہے کہ وادی کشمیر میں پچھلے کئی ہفتوں سے اولڈ ایج پنشنروں اور اسکالر شپ کیلئے منتخب امیدواروں کو لمبی لمبی قطاروں میں دن بھر اپنی باری کا انتظا ر کرنے کے باوجودبھی شام کو خالی ہاتھ واپس گھر لوٹنا پڑتا ہے۔ غلام محمد نامی ایک شہری نے بتایا کہ پچھلے ایک ماہ سے آدھار کارڈ حاصل کرنے کیلئے سیول سیکریٹریٹ سے لے کر سرینگر میونسپل کارپوریشن کے دفاتر کے چکر کاٹنے کے باوجود بھی کچھ بھی ہاتھ نہیں آیا ہے۔ مذکورہ معمر شہری نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے اولڈ ایج پنشن میں ایک ہزار روپیہ تک کا اضافہ کیا تمام طبقوں نے اس کی سراہنا کی تاہم معمر اشخاص کیلئے اولڈ ایج پنشن حاصل کرنا اب جوئے شیر والا معاملہ بن گیا ہے کیونکہ جس طرح سے نئے قوانین کو لایا گیا ہے اُن قوانین پر عملدرآمد ناممکن ہے۔ مذکورہ شہری نے یہ بھی بتایا کہ عدالت عظمیٰ کی جانب سے آدھار کارڈ کو لازمی قرار دینے سے معذوری ظاہر کرنے کے بعد بھی ریاستی حکومت نے اس کارڈ کو لازمی قرار دیا ہے جس کے نتیجے میں اولڈ ایج پنشن حاصل کرنا لوگوں کیلئے ناممکن ہو کر رہ گیا ہے۔ شبیر احمد نامی سٹوڈنٹ کے مطابق اسکالر شپ حاصل کرنے کیلئے انتظامیہ نے آدھار کارڈ کو لازمی قرار دیا ہے ۔ دن بھر قطاروں میں اپنی باری کا انتظار کرنے کے باوجود بھی انہیں واپس گھر لوٹنا پڑتاہے کیونکہ سیاسی اثر رسوخ اور پیسے کے بول بوتے پر آدھار کارڈ بنائے جار ہے ہیں۔ انہوںنے الزام لگایا کہ ایک آڈھار کارڈ کیلئے پانچ سو روپیہ مقرر کئے گئے ہیں اور پوری وادی میں ایجنٹ لوگوں کو دود و ہاتھوں لوٹ کر اپنے لئے شکم سیری کا سامان پیدا کر رہے ہیں ۔ لوگوں نے اعلیٰ حکام سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Contact

Get in Touch With Us

Gabfire IT Solutions 90 Feet Road
Srinagar, 190006 - India

Email

Telephone+91-7006503394, 9205021111